29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وزیراعظم کا فاروق ستار کوفون، سیاسی صورتحال پر بات چیت
جنگ نیوز -
کراچی...متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلزپارٹی میں حالیہ تناؤدورکرنے کے لئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایم کیوایم کے رہنماڈاکٹر فاروق ستار سے ٹیلی فون پرگفتگو کی ۔ایم کیوایم ذرائع کے مطابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ڈاکٹر فاروق ستار سے حالیہ صورتحال سے متعلق بات چیت کی اوردونوں جماعتوں کے درمیان معاملات کی بہتری کے لئے یقین دہانی کرائی۔اس سلسلے میں کل ایم کیو ایم کا وفد صدر مملکت سے ملاقات کرے گا۔ذرائع کے مطابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد ایم کیوایم کی جانب سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔