29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
تیونس میں نئی عبوری کابینہ کا اعلان
جنگ نیوز -
تیونیسیا. . . .. .. . تیونس میں تقریباّ دو ماہ قبل عوامی شورش کے نتیجے میں حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ نئی عبوری کابینہ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔تیونس میں وزیراعظم الباجی قائد السبسی نے نئی بائیس رکنی کابینہ کا اعلان کیا،نئی کابینہ میں سابق صدر زین العابدین بن علی کی کابینہ کا کوئی رکن شامل نہیں کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ نئی کابینہ نئی حکومت کے قیام تک کام کرتی رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کی اولین ترجیح قوم کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ وزیراعظم الباجی قائد السبسی نے واضح کیا کہ موجودہ کابینہ کا کوئی وزیر آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے گا۔