29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آسٹریلوی وزیر اعظم اورصدراوباما نے اسکول کا دورہ کیا
جنگ نیوز -
نیویارک…آسٹریلوی وزیر اعظم جولیا گیلارڈ اور امریکی صدر بارک اوباما نے ریاست ورجینیا میں اسکول کا دورہ کیا اور طلبہ کے سوالوں کے جواب دیے۔ ورجینیا کے ویک فیلڈ ہائی اسکول کے طلبہ صدر اوباما اور وزیر اعظم جولیا گیلارڈ کو اپنے درمیان دیکھ کر بہت خوش تھے۔ جولیا گیلارڈ نے طلبہ کو آسٹریلوی نظام تعلیم، طرز زندگی اور آسٹریلیا میں سیلاب کے نقصانات سے آگاہ کیا۔ طلبہ کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اس وقت دل چسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک طالب علم نے آسٹریلیا کی مقبول پراڈکٹ ”ویجی مائٹ “کے بارے میں سوال کیا۔ جولیا گیلارڈ نے کہا کہ اس نکتے پر ان کے اور بارک اوباما کے درمیان اختلاف ہے، وہ ”ویجی مائٹ “بے حد پسند کرتی ہیں اور اوباما کے خیال میں یہ بہت بدمزہ ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ اوباما کو ”ویجی مائٹ “کی بوتلیں بھجوائیں گی اور امید کرتی ہیں کہ اوباما اسے پسند کریں گے۔