تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

تحریک بحالی صوبہ بہاولپورکے شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلی

جنگ نیوز -
بہاولپور… اکتالیس برس قبل اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے تحریک بحالی صوبہ بہاولپورکے شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بہاولپور میں ریلی منعقد کی گئی۔تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کی کور کمیٹی کی کال پر تحریک کے سیکڑوں کارکنوں نے فرید گیٹ تک ریلی نکالی اور 24 اپریل 1970کو فرید گیٹ پر اپنی جانیں قربان کرنے والے تحریک کے شہدا عظیم بخش داد پوترااور حافظ شفیق کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پنجاب کے امیر اورتحریک بحالی صوبہ بہاول پورکے رہنماؤں نے کہا کہ بہاولپور صوبہ بحال ہو گا تو علاقے میں ترقی کی راہیں کھلیں گی۔وہ صوبے کی بحالی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں جسے ایک آمر جنرل یحیٰ نے ون یونٹ کے خاتمے کے بعد پنجاب میں ضم کر دیا تھا۔ مقررین کاکہناتھا کہ بہاولپور صوبہ بحال کروانا ان کا آئینی،قانونی اور تاریخی حق ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.