تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

القاعدہ نے اسامہ کی گرفتاری یا ہلاکت پرجوہری حملوں کی دھمکی دی،وکی لیکس

جنگ نیوز -
کراچی…وکی لیکس نے گوانتانامو بے کے قیدیوں سے تفتیش کی تفصیلات جاری کردی ہیں اورانکشاف کیا ہے کہ القاعدہ کے دہشت گردوں نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت یا گرفتاری پرمغرب پر جوہری حملوں کی دھمکی دی تھی۔وکی لیکس کے مطابق گوانتانامو جیل میں قید سات سو سے زائد افرادسے تفتیش کی گئی ۔ایک سینئرالقاعدہ رہنما نے دوران تفتیش دعویٰ کیا تھا کہ دہشت گرد گروپ نے یورپ میں ایک نیوکلیئربم چھپا رکھاہے اور اگراسامہ بن لادن کو کبھی پکڑایا قتل کیا گیا تو مغرب پرجوہری حملہ کردیا جائے گا۔امریکی حکام پہلے ہی کئی مرتبہ انکشاف کرچکے ہیں کہ شیخ محمد نے تفتیش کے دوران بتایاتھا کہ القاعدہ کے پاس جوہری مواد موجودہے اوروہ ایٹمی حملہ کرے گی۔وکی لیکس کے مطابق سات سو اسی قیدیوں میں سے ڈیڑھ سو پاکستانی اورافغان باشندے بے گناہ ثابت ہوئے جوالقاعدہ رہنماؤں کے ڈرائیوریا شیف کی نوکری کررہے تھے۔انھیں رہا کردیا گیا تاہم انھیں کہاں منتقل کیا گیا اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.