29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بلوچستان میں بجلی کا بحران،20گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ اور بلوچستان میں گرمی کی آمد کیساتھ ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں شدت آگئی ہے بجلی کا مجموعی شارٹ فال تقریبا نو سو میگا واٹ تک پہنچ گیاصوبے میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ کیسکوذرائع کے مطابق صوبے میں اس وقت تقریباایک ہزاردوسوپچاس میگا واٹ کی ضرورت ہے جبکہ کیسکوکواس وقت تقریبانوسومیگاواٹ کی قلت کا سامنا ہے اضافی لوڈ شیڈنگ سے پوری کیاجارہاہے۔ کوئٹہ شہرمیں چھ سے آٹھ ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں چودہ سے سولہ اور دیہی فیڈروں پر اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ صوبے میں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث صارفین کی مشکلات میں بے حداضافہ ہوگیاہے۔ کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیداہوگئی اورزراعت کے شعبے پربھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ بجلی کے حالیہ بحران میں شدت کوئٹہ میں حبیب اللہ کوسٹل پاورہاوس کو گذشتہ روزگیس کی فراہمی معطل ہوجانے کی وجہ سے آئی ہے جس کی وجہ سے اس نجی بجلی گھرسے بجلی کی پیداوار مکمل طورپربندہوگئی ہے۔