29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
کراچی اسٹاک ایکسچینج کے نئے ایم ڈی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر ندیم نقوی نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے دور ملازمت میں ایکسچینج کے کردار کو مزید موثر بنانے کیلئے اقدامات کرینگے۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے نئے ایم ڈی ندیم نقوی نے پیر کو اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔انہوں نے ایکسچینج کے ملازمین سے بھی ملاقات کی۔ ندیم نقوی نے بتایا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اپنے دورمیں ایکسچینج کے کردار کو مزید موثر بنائیں اور فرنٹ لائن ریگولٹرز کی حیثیت سے ایکسچینج کے کردار کو اجاگر کریں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ مارکیٹ کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔