تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

اسامہ کے بعد دہشت گردی کیخلاف جنگ کا جواز نہیں،منور حسن

جنگ نیوز -
لاہور…جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن کا کہنا ہے کہ امریکا اسامہ کی موت کا کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا، اگر اسامہ بن لادن قابو آ گیا ہے تو دہشتگردی کے خلاف نام نہاد جنگ کا اب جواز باقی نہیں رہتا۔لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید منورحسن نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کے ساتھ کوئی انٹیلی جنس شیئرنگ نہیں کی جبکہ وزیر اعظم کا بیان پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی نہیں کرتا ، ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف نام نہاد جنگ سے نکلنے کایہ بہترین موقع ہے،اور امریکا پر بھی واضح کردیا جائے کہ وہ اسلام مخالف اقدامات اور رویہ ترک کردے،ورنہ اسامہ بن لادن پیدا ہوتے رہیں گے۔ سید منورحسن نے کہا کہ امریکہ کو افغانستان سے نکلنے کیلئے محفوظ راستہ چاہیے تھا اور امکان ہے کہ اسامہ کا ڈرامہ اسی لیے رچایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.