29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
اکثرشہروں میں درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ گیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے اکثرشہروں میں درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ گیا، جب کہ محکمہ موسمیات نے گرمی کی حالیہ لہر مزید دو روز تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ صوبہ سندھ ،پنجاب ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے اکثرشہر شدیدگرمی کے زیر اثر ہیں، آج نورپور تھل گرم ترین علاقہ رہا، جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ جب کہ لاڑکانہ ،سبی ،ڈی جی خان میں 45 بہاول نگر ،سکھر اور رحیم یارخان میں 44 ، ملتان اوربہاولپور میں 43 لاہوراورفیصل آبادمیں 42ڈگری سنٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔ پشاورمیں آج موسم کاگرم ترین دن تھااوردرجہ حرارت 40ڈگری سنٹی گریڈرہا۔وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں درجہ حرارت 37 اور کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سنٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔