تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

اسامہ کی ہلاکت ،9/11 کے ہلاک شدگان کے ورثاء کو سکون ملے گا،ہیلری

جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا کہناہے کہ اسامہ کی ہلاکت سے نائن الیون سانحے میں ہلاک افرادکے ورثاء کوسکون ملے گا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تعاون سے القاعدہ پردباوڈالنے میں کامیاب ہوئے،پاکستان کی حکومت اورعوام کی مددجاری رکھیں گے۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ہلیر ی کلنٹن نے کہاکہ پاکستان کے تعاون سے القاعدہ پردباوڈالنے میں کامیاب ہوئے پاکستان کی جمہوری حکومت اور عوام کی مددجاری رکھیں گے،ہمپاکستانی جمہوریت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں،انہوں نے کہاکہ اسامہ نے پاکستان کیخلاف بھی جنگ جاری رکھی ہوئی تھی،ہلیری کلنٹن نے کہاکہ طالبان ہمیں شکست نہیں دے سکتے، افغانستان میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی جاری رہیگی، وقت آگیا ہے کہ طالبان القاعدہ سے اپنے تعلقات ختم کردے۔انہوں نے کہاکہ اسامہ کی ہلاکت سے نائن الیون سانحے میں ہلاک افرادکے ورثاء کوسکون ملے گا، آج صرف امریکانہیں دنیابھرکے عوام کیلئے خوشی کادن ہے،ان کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کانشانہ بننے والے افرادکے اہلخانہ سے تعزیت کرتی ہوں، اسامہ بن لادن کے حملے امریکیوں پرنہیں دنیابھرکے بیگناہ افرادپرتھے،امریکا مشرق وسطیٰ اورافریقہ میں جمہوریت کی حمایت جاری رکھے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.