تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

خیبر پختونخوا میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ جاری

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافہ اور پشاور کے بشیتر علاقوں میں 10 سے چودہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہری علاقوں میں پینے کی پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے جبکہ دوسری جانب کاروباری طبقہ بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔پیسکوو ترجمان کے مطابق صوبے میں بجلی کی مانگ 2200 میگا واٹ اور رسد 1480 میگاواٹ ہے۔ صوبے کو720 میگا واٹ شارٹ فال کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے شہری علاقوں میں 7 اور دیہی علاقوں میں 9 گھنٹے شیڈول لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.