تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

اسامہ کی ہلاکت افغانستان سے امریکی انخلاکی شروعات ہے،امریکی عہدیدار

جنگ نیوز -
واشنگٹن…ایک امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ کی ہلاکت افغانستان سے امریکی انخلاکی شروعات ہے،اسامہ کی موت سے طالبان سے مصالحت کا نیا موقع ملے گا۔ایک امریکی اخبار کے مطابق اوباما انتظامیہ اسامہ کی ہلاکت کو افغانستان میں جاری نفرت انگیز جنگ کے خاتمے کے طورپراستعمال کرنا چاہتی ہے۔ اخبارنے ایک سینئرامریکی انتظامی اہلکارکے حوالے سے کہا ہے کہ بن لادن کی موت افغانستان میں جنگ کے خاتمے کا آغازہے،اب طالبان سے مصالحت کاموقع ملے گا۔ان کا کہناتھا کہ امریکا کیلئے القاعدہ سے تمام رشتے توڑنے پر طالبان کے سب سے بڑے ملا عمرگروپ سے مذاکرات کرنا آسان ہوگیا ہے۔ایک اورعہدے دارنے کہا کہ اسامہ کے مارے جانے سے طالبان پرشدید دباؤ بڑھ گیا ہے جس کافائدہ افغانستان میں مزاحمت پسندوں کے خلاف آپریشن پرپڑے گا۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.