29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ارونا چل پردیش کے وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کی تصدیق
جنگ نیوز -
نئی دہلی …بھارتی کے ریاست ارونا چل پردیش کے وزیر اعلیٰ کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ چار روز چل لاپتہ ہونیوالے اورناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ دورجی خاندو کی ہیلی کاپٹرز کا ملبہ مل گیا ہے، بھارتی ٹی وی کے مطابق ہیلی کا پٹر کا ملبہ لوب تھانگ سے ملاہے،تاہم ان کی لاش کی تلاش جاری ہے۔چار روز قبل اروناچل پردیش کے وزیراعلیٰ کا ہیلی کا پٹر سے تھانگ کی طرف جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا ،ہیلے کا پٹر میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ5افراد بھی سوار تھے۔