29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ابھیشک اور ایشوریا کامیڈی فلم پہلی بار ایک ساتھ کام کرینگے
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…با لی ووڈ کی سپر اسٹا ر جو ڑی ایشوریارائے بچن اور ابھیشک بچن پہلی مر تبہ ایک ساتھ کا میڈی فلم"لیڈیز اینڈ جنٹلمین" میں کا م کریں گے۔ فلم Raavan ،سر کارراج ،گرو،کچھ نہ کہو،امراؤ جان جیسی سنجیدہ فلموں میں ساتھ کام کر نے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب یہ جو ڑی کسی بھی کامیڈی فلم میں جلو ہ گر ہورہی ہے۔ھدایت کا ر Rajkumar Santoshiکی فلم Ladies and Gentleman میں اس جو ڑی نے ایک ساتھ کا م کر نے کے لئے رضا مندی ظا ہر کر دی ہے اور اسکرپٹ کو بے حد پسند کیا ہے۔ اس فلم میں ابھیشک بچن اپنے کر دار کی مناسبت سے بیک وقت کئی حسین خواتین کے ساتھ رومینس کر تے نظر آئیں گے اور ایشوریا نے بغیر کسی اعتراض کے انھیں اس کی اجازت بھی دے دی ہے۔ ایشوریا اور ابھیشک نے ایک ساتھ متعدد فلموں میں کا م کیا ہے تاہم ان کی فلم گرو اور رام گوپال ورما کی سرکارراج زیادہ پسند کی گئی ہے۔ ا س کامیڈی فلم کی شوٹنگ کا آغاز جولائی میں کر دیا جا ئے گا اور اگلے سال نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔