29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
موٹاپے کے خلاف مہم میں مشل اوباما کا رقص
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…امریکی خاتون اوّل مشل اوباما کی موٹاپے کے خلاف مہم Let's Moveامریکہ بھر میں زور و شور سے جاری ہے جس کے لیے مختلف کھیلوں میں حصہ لیتی خود مشل بھی بچوں اور نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ بنی ہوئی ہیں۔حال ہی میں مشہور گلوکارہ بیونس نوئلز مشعیل اوباما کی مہم کے لیے 'Let's Move Flash Workout'وڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے اپنے گانےMove Your Bodyپر لوگوں کو ورزش کی ترغیب دی ہے۔بیونس نوئلز کے اس گانے کو موٹاپے کیخلاف اپنی مہم کے لیے بیحد موئثر سمجھتے ہوئے گذشتہ روز مشعیل اوباما نے امریکی ریاست واشنگٹن کے ایک ہائی اسکول کا اچانک دورہ کیا اور وہاں بچوں کیساتھ اس گانے پر ورزشی انداز میں ڈانس کیا۔واضح رہے کہ گذشتہ سال امریکی خاتونِ اوّل مشعیل اوبامانے امریکہ میں موٹاپے کی بڑھتے ہوئے سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے ورزش کی اہمیت و افادیت کواُجاگر کرنے کی مہم شروع کی تھی ۔Let's Moveنامی مہم جسے مشلاوباما نے فروری2010 میں متعارف کروایا تھاکہ تحت بچوں میں صحتمندانہ زندگی کے اصولوں کو اپنانے اور روزمرہ معمول میں جسمانی ورزش کو بڑھانے پر زور دیا جارہا ہے۔