تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

پشاور کے تین بڑے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری

جنگ نیوز -
پشاور…پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے پشاور کے تین بڑے سرکاری اسپتالوں میں آج ایک روزہ ہڑتال کی جا رہی ہے ۔پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق پشاور کے تین بڑے تدریسی اسپتالوں لیڈی ریڈنگ اسپتال، خیبر ٹیچنگ اسپتال، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس جبکہ ایوب ٹیچنگ اسپتال ابیٹ آباد میں ڈاکٹر آج ہڑتال پر ہیں ،تاہم ہڑتال کے دوران صرف ایمرجنسی ڈیوٹی انجام دی جائیگی۔ پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہڑتال ایک دن تک جاری رہے گی جبکہ حکومت کو مطالبات کی منطوری کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ اگر حکومت نے تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات تسلیم نہ کیے تو آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.