تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

مالٹا میں پاکستانی نرسوں کے استحصال کا انکشاف

جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک…وزارت صحت کے مطابق مالٹا کے ماٹر ڈی ہسپتال میں کام کرنے والی پاکستانی نرسوں کا کسی ایجنٹ یا کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔برطانوی اخبار’دی ٹائمز‘ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ نرسوں کے ایک گروپ کے استحصال کرنے کی تحقیق کی جارہی ہے۔ دی ٹائمز کی جانب سے سوالات کے جواب میں وزارت نے کہا کہ تفتیش سے دوسری نرسوں کے روزگار میں کوئی رکاوٹ نہیں بنے گی جنہوں نے اس کے لیے درخواست دی ہے۔گزشتہ ماہ اخبارات نے انکشاف کیاتھاکہ عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ملازمت پر رکھی گئی نرسوں کے پہلے گروپ کے ساتھ مبینہ طور پر ایک کمپنی ا ستحصال کر رہی ہے اور ان کی تنخواہ سے فیس کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ہسپتال اور ان نرسوں کے درمیان مبینہ ایجنٹ کا معاہد ہوا ہے۔جس کے مطابق مالٹا میں نوکری دلانے اور مینجمنٹ فیس کی مد میں3ہزار یورو حاصل کرے گا۔تاہم وزارت صحت کا کہنا ہے کسی بھی ایجنٹ یا کمپنی سے کوئی معاہد ہ نہیں تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.