29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں،عاقل شاہ
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختون خوا کے و زیر سیاحت سید عاقل شاہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی نے صوبہ کی سیاحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے لیکن صوبائی حکومت قیام امن کے بعد ایک بار پھر سیاحت کو فروغ دینے کی کوششیں کر رہی ہے، جس کے تحت سوات سمیت صوبہ بھر میں سیاحتی میلے منعقد کئے جائیں گے۔ سید عاقل شاہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے تعاون سے مدین کالام روڈ کی ازسر نو تعمیر اور سوات میں سیاحوں کو ہر ممکن تحفظ اور ہوٹل کرایوں میں رعایت دی جائے گی۔