29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
اسامہ نے بیوی کو ڈھال کے طورپر استعمال نہیں کیا،امریکی اخبار
جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک…امریکی حکام نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن نے مزاحمت کی تھی لیکن وہ غیر مسلح تھے۔انہوں نے بیوی کو ڈھال کے طور پر استعمال نہیں کیا ۔امریکی اخبار’بوسٹن گلوب ‘کے مطابق اس انکشاف نے اوباما انتظامیہ کو دفاعی پوزیشن پر لاکھڑا کر دیا ہے کیونکہ اس کی ہلاکت کے فوری بعد اوباما انتظامیہ نے پروپیگنڈا شروع کردیاتھا کہ اسامہ بن لادن نے اپنی بیوی کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا تھا اور وہ ان کے پاس جدید اسلحہ تھا۔سی آئی اے ڈائریکٹر لیون پینٹا نے اس آپریشن کو سپروائز کیا تھا،انہوں نے کہا کہ اسامہ کو پاکستان میں ٹارگٹ کرنے سے پہلے اس کمپاوٴنڈ میں اس کی موجودگی کے کوئی شواہد یا تصویر ان کے پاس نہیں تھی۔