تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

اسامہ اور ان کے ساتھی بینظیر قتل کیس میں ملوث ہیں،رحمان ملک

جنگ نیوز -
کراچی…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے بینظیربھٹوقتل کیس میں اسامہ بن لادن کو بھی گھسیٹ لیاہے ،ان کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد میں نشانہ بننے والے ہائی ویلیوٹارگٹ تھے، وہ اور ان کے ساتھی بینظیر بھٹو کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ متحد رہیں اور1965جیسا ولولہ پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ آئی ایس آئی ، فوج اور پولیس مستعد ہیں ہمیں پتہ ہے کی ملک کی حفاظت کیسے کرنا ہے ۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ الطاف بھائی نے مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ان کے مشکور ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.