تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

بجلی کاشارٹ فال5ہزار244میگاواٹ تک پہنچ گیا

جنگ نیوز -
لاہور…ملک بھر میں بجلی کے بدترین بحران کے باعث غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،جبکہ شارٹ فال پانچ ہزار244میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔پیپکو ذرائع کے مطابق اس وقت بجلی کی پیداوار11753اور ڈیمانڈ16997 میگاواٹ ہے جبکہ کراچی کو760 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ ہائیڈل پیداوار 4408میگاواٹ ،تھرمل1426 میگاواٹ،آئی پی پیز سے5857جبکہ رینٹل پاور ہاؤسز سے صرف62میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔ذرائع کے مطابق شہروں میں بارہ سے چودہ گھنٹے لوڈشیڈنگ جبکہ دیہات میں یہ دورانیہ اٹھارہ گھنٹے برقرار ہے۔غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گھریلو اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہیں اور رات دن لوڈشیڈنگ سے لوگوں کوشدید مشکلات کاسامناہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.