تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

ایبٹ آباد کمپاؤنڈ پر امریکا کو شکوک و شبہات سے آگاہ کردیا تھا،پاکستان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے دو سال پہلے ہی امریکا کو خبردار کردیا تھا کہ ایبٹ آباد میں اُسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ پرشکوک و شبہات ہیں۔ برطانوی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر نے بتایا کہ ایبٹ آباد میں اس مقام کے بارے میں پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے دو ہزار نو میں امریکا کو اپنے شکوک و شبہات سے آگاہ کردیا تھا تاہم سلمان بشیر نے کہا کہ اس وقت اس بات کا علم نہیں تھا کہ مشتبہ کمپاؤنڈ میں اُسامہ بن لادن چھپے ہوسکتے ہیں ۔ سیکریٹری خارجہ کے مطابق ایبٹ آباد کمپاؤنڈ کے علاوہ لاکھوں ایسے مشتبہ مقامات کے بارے میں پاکستانی انٹیلی جنسی ایجنسیاں امریکا کو آگاہ کرچکی ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.