29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
وکی لیکس :2008 میں امریکی فورسز کو اُسامہ کی اطلاع مل سکتی تھی
جنگ نیوز -
واشنگٹن…وکی لیکس کے جاری کردہ حالیہ مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دو ہزار آٹھ میں امریکی فورسز کو اُسامہ کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع مل سکتی تھی ۔ یہ وہی وقت تھا جب امریکی اہل کار پاک فوج کے جوانوں کو تربیت دینے کیلئے ایبٹ آباد میں اسامہ کی رہائش گاہ سے تھوڑے فاصلے پر تھے ۔ گوانتانامو فائلز سے حاصل کی جانیوالی معلومات کے مطابق دو ہزار آٹھ کے اوائل میں اسامہ بن لادن تک پہنچنے کیلئے امریکا کو خفیہ اطلاع ملنے کا امکان تھا ۔ خفیہ دستاویز کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر محمد علی درانی نے فرنٹیئر کور کے جوانوں کی تربیت کی تجویز دی تھی جس پر اتفاق رائے ہونے کے بعد اکتوبر دو ہزار آٹھ میں امریکی اہل کار ایبٹ آباد میں تربیت دینے آئے تھے ۔ اُس وقت اسامہ بن لادن ایبٹ آباد میں اپنے کمپاؤنڈ میں رہائش پذیر تھے ۔ تربیتی مقام سے اسامہ کی رہائش گاہ چند سو یارڈز کے فاصلے پر ہے ۔