29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
متحدہ قومی مومنٹ نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کا اعلان کردیا
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی مومنٹ نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔کراچی میں گورنر سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ کی موجود گی میں متحدہ کے راہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے اعلان کیا کہ ملک کے وسیع تر مفاد اور اس ہقین دہانی کے بعدمیں ایم کیو ایم حکومت میں شامل ہو رہی ہے کہ ملک کو در پیش مسائل کے حل میں ہم سے مشاورت کی جائے گی اور اہم فیصلوں میں ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔متحدہ کی جانب سے اس فیصلے سے قبل لندن اور کراچی میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس ہو ئے جس میں طے کیا گیا کہ صدر اور وزیر اعظم کی یقین دہانیوں کے بعد وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار کی جا سکتی ہے۔