تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

فاروق بیگ شہید کے سوئم کے سلسلے میں قرآن خوانی کے اجتماعات

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کراچی تنظیمی کمیٹی کے رکن فاروق بیگ شہید کے سوئم کے سلسلے میں بدھ کے روز لا ل قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع منعقد ہواجس میں شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانیس احمدقائم خانی،کنورخالدیونس،محترمہ نسرین جلیل،ڈاکٹرصغیراحمد،سیدمصطفی کمال، جاویدکاظمی، سلیم تاجک، گلفرازخان خٹک، یوسف شاہوانی،نیک محمد،ڈاکٹرنصرت،سیدشاکرعلی،اشفاق منگی، کیف الوریٰ،سیف یارخان،قاسم علی رضا،حق پرست وزراء ، سینیٹرز ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے اراکین ، کراچی سیکٹرز کمیٹیوں کے ارکان ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہید کے عزیز و اقارب نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔بعدازاں معروف مذہبی اسکالرجمیل راٹھورنے فاتحہ خوانی اوراجتماعی دعا کرائی جس میں فاروق بیگ شہید اور لیات قریشی شہید سمیت تمام حق پرست شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے کے علاوہ قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ دریں فاروق بیگ شہید کے سوئم کے سلسلے میں ان کی رہائشگاہ لانڈھی نمبر 3میں واقع حقانی مسجد میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، حق پرست ارکان اسمبلی ، ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کمیٹی کے اراکین ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہید کے عزیز و اقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ اس موقع پر فاروق بیگ شہید کی تنظیمی خدمات کو سراہا گیا اور شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اسی طرح شہید کی رہائشگاہ واقع لانڈھی نمبر 3میں شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست صوبائی وزراء، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی، حق پرست خواتین اراکین اسمبلی ، ایم کیوایم شعبہ خواتین کی ذمہ داران ، کارکنان اور شہید کی خواتین عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.