تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

پنجاب حکومت کیخلاف عدم اعتماداتحادیوں کی مشاورت سے لائیں گے،کھوسہ

جنگ نیوز -
لاہور…گورنرپنجاب سردارلطیف کھوسہ نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کیخلاف عدم اعتمادکی تحریک اتحادیوں سے مشاورت کے بعد لائی جائے گی۔گورنرہاوس کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔لطیف کھوسہ نے کہاکہ میاں شہبازشریف کے خلاف تحریک عدم اعتماداتحادیوں کی مشاورت اور سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعدکی جائے گاایک سوال کے ضواب میں انھوں نے کہاکہ سانحہ کارسا ز اورمحترمہ بے نظیربھٹوکے قتل کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ اور ہمارے تفتیشی اداروں کی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ پرویز الہٰی محترمہ بے نظیربھٹو کے قتل میں ملوث نہیں ہیں۔انھوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے اقتدار اپنی قربانیوں سے حاصل کیا ہے کسی نے اس کو پلیٹ میں رکھ کر حکومت پیش نہیں کی۔ ہم نے بھی مفاہمت کی پالیسی کے تحت جمہوریت کو پروان چڑھایا ہے اور مستقبل میں بھی اسی پالیسی پر گامزن رہیں گے۔بلوچستان سے متعلق انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے صدرنے تمام زیادتیوں پرمعافی مانگی،سوئی گیس کے بقایاجات کی ادائیگی شروع کی پہلی مرتبہ این ایف سی ایوارڈمیں بلوچستان کوپسماندگی اور رقبے کی بنیادپرمحاصل کی تقسیم کی گئی،آغازحقوق بلوچستان کے تحت صوبے کے پانچ ہزار نوجوانوں کوروزگارفراہم کیا گیا یہ ابتداہے اس کومزیدآگے بڑھایاجائے گا انھوں نے پہاڑوں پرجانے والے ناراض بلوچوں سے استدعا کی کہ وہ آئیں اور حکومت سے مذاکرات کرکے اپنی ناراضگی ختم کریں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.