29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ایبٹ آباد میں امریکی کارروائی،جماعت اسلامی یوم احتجاج منائیگی
جنگ نیوز -
لاہور…جماعت اسلامی نے پاکستان میں امریکی فوجی کارروائی کے خلاف جمعہ6 مئی کو یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا۔منصورہ لاہور سے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا کہ پاکستان کی آزادی اور خودمختاری سوالیہ نشان بن گئی ہے اور حکمرانوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک و قوم کے تحفظ کی بجائے امریکی احکامات کو اہمیت دیتے ہیں، سید منورحسن نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جمعے کو یوم احتجاج میں شریک ہوں ۔