29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ایبٹ آباد ڈرامہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کے لیے رچا گیا،فضل کریم
جنگ نیوز -
لاہور…سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کا سارا ڈرامہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے رچایا گیا ہے، حکومت اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگے اور مستعفی ہو جائے ۔وہ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایبٹ آباد کے معاملے پر پوری قوم کے سامنے حقائق رکھے اور آل پارٹیز کانفرنس بلوائے، اول تو اسامہ یہاں نہیں آیا ہوگا یہ صرف ڈرامہ ہے جس کا مقصد اسکی آڑ لیکر پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کرکے اس پر مزید پابندیاں عائد کرنا ہے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ امریکہ کا کہنا ہے کہ اسامہ گزشتہ گیارہ سال سے یہاں پر تھا تو پھر ہم اس سے پوچھتے ہیں کہ یہ آپریشن اس وقت کیوں نہیں کیا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ اس وقت رچایا جارہا ہے جب امریکہ میں الیکشن ہونے جارہا ہے۔