29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،وزیر اعلیٰ
جنگ نیوز -
لاہور… ایوان وزیر اعلیٰ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں،ناپ تول ،ملاوٹ کے خاتمے اور ماڈل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو مناسب نرخوں پر اشیائے صرف کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔ مہنگائی کے موجودہ دور میں گرانفروشی اور ملاوٹ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکم دیا کہ اشیائے ضروریہ میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اورایسے افراد کوجیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جائے۔