تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

پیپلز پارٹی سے اتحاد ،ق لیگ ضلع مردان کے عہدیدار مستعفی

جنگ نیوز -
پشاور… پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ اتحاد کے خلاف ق لیگ ضلع مردان کے صدر اور جنرل سیکریڑی ساتھیوں سمیت پارٹی عہدوں اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر گل نواز خان جنرل سیکریڑی مومن شاہ اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرس کے دوران اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ذمہ داران کی کرپشن اور ملکی مفادکے خلاف معاشی ،سیاسی اور خارجہ پالیسی سب کے سامنے ہے ۔بم دھماکوں میں بے گناہوں کے قتل عام ،بڑھتی ہوئی مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔مسلم لیگ ق آج تک حکومتی کرپشن اور نااہلی کے خلاف پارلیمنٹ اور عوامی جلسوں میں بیانات دیتی رہی ہیں لیکن اب ق لیگ کی قیادت نے چند وزارتوں کی خاطر حکومت کے ساتھ ا تحادکر کے عوام کو مایوس کر دیا ہے لہٰذا قیادت کی اس دوغلی پالیسی اور سیاسی قلابازی کے خلا ف ہم پارٹی عہدوں اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.