29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
اسامہ کا طویل عرصہ نہ ملنا دنیا بھر کی ایجنسیوں کی ناکامی ہے،وزیراعظم
جنگ نیوز -
پیرس… رضا چوہدری… وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسامہ کا طویل عرصہ سراغ نہ ملنا پوری دنیا کی ایجنسیوں کی ناکامی ہے،یہ صرف پاکستان کی نہیں بلکہ پوری دنیا کی ناکامی ہے ،پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نہ صرف پیش پیش ہے بلکہ ہرقسم کا جانی و مالی نقصان برادشت کررہا ہے دنیا بالخصوص مغرب کو پاکستان پر شک کرنے اور تنقید کے بجائے تعاون کرنا چاہیے وہ دورہ فرانس کے موقع پریہاں کے سرمایہ کاروں سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع وفاقی وزیر پانی و بجلی نوید قمر اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور حناربانی گھر بھی موجود تھیں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں وسیع بنیادوں پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کافی مدد ملے گی۔