تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

اسامہ کی ہلاکت تک شیو نہ بنانے والے امریکی نے داڑھی مونڈ لی

جنگ نیوز -
نیو یارک…9/11سانحے کے بعد ایک امریکی شخص کواس قدرشدیددھچکا لگاکہ اس نے داڑھی صاف کراناچھوڑدی اوراسامہ کی ہلاکت پر داڑھی مونڈھ لی۔ ٹوئن ٹاورز کے حادثے کو امریکی عوام آج تک بھلا نہیں پائی ہے۔ امریکی شہرEast Wenatcheeسے تعلق رکھنے والے سائنس ٹیچرGary Weddle نے خود سے عہد کیا تھا کہ جب تک اس سانحے کے مبیّنہ ملزم اُسامہ بن لادن کو گرفتار یا ہلاک نہیں کیا جاتا وہ داڑھی کو نہیں تراشے گا لہٰذا جیرونیمو کے ذریعے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد گیری نے3ہزار454روز تک بڑھائی گئی شیو بنا ڈالی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.