29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
دھمکی کے بعد اعجاز بٹ نے محسن خان کو لاہور طلب کر لیا
جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین محسن حسن خان نے اہم اعلان کرنے کیلئے کراچی میں میڈیا کومدعو توکیا لیکن اچانک چیف سلیکٹرنے یو ٹرن لیا اور پریس کانفرنس ملتوی کردی،شاید ان کی دھمکی کام کر گئی چیئرمین اعجازبٹ نے معاملات طے کرنے کیلئے محسن خان کو کل لاہور طلب کرلیاہے۔محسن خان کوجس جگہ استعفیٰ کااعلان کرنا تھاوہاں میڈیا کے نمائندتوبڑی تعداد میں موجود تھے لیکن محسن خان خود غائب ہوگئے۔محسن خان کل تک ٹیم سلیکشن میں بورڈ کی مداخلت پر تحفظات کا اظہار کر رہے تھے لیکن اب چپ ہی نہیں بلکہ میڈیا کے سامنے بھی نہیں آ رہے ہیں۔بورڈ کی جانب سے ایک فون موصول ہوا اور محسن خان کی پریس کانفرنس ملتوی کردی اور چیئرمین بورڈ نے انہیں لاہور طلب کرلیا۔سینئرز اسپورٹس جرنلسٹ کا کہنا ہے کہ اب صحافیوں کو محسن خان کی بات پر اعتبار نہیں کرنا چاہیے۔سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو نے محسن خان کو کمزور چیف سلیکٹرقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دھمکیاں دیکر اپنی مرعات بڑھوانا چاہتے ہیں ۔چیف سلیکٹرمحسن خان کرکٹ بورڈ کے تنخواہ دارملازم ہیں،ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ ڈومسٹک میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والوں کو منتخب کرکے انہیں ان کا حق دیں شاید ایسا تو نہیں ہوا لیکن امید ہے کہ بورڈ سے وہ اپنا حق ضرور حاصل کر لیں گے۔