تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال،کراچی میں پیٹرول کی ترسیل رک گئی

جنگ نیوز -
کراچی…آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوحات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث شہر کے پیٹرول پمپس میں پیٹرولیم مصنوحات کی شارٹیج ہے۔آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا آج دوسرے دن بھی جاری ہے اور ان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوحات کی بڑھتی قیمتوں کے ساتھ، ان کے کرائے نہیں بڑھائے جا رہے اور ان کو شدید مسائل کا سامنا ہے ۔ آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے تر جمان اسرار شنواری کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے ٹینکر والوں کی کمر توڑ دی ہے۔آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے ممبر میر محمد یوسف شاوانی کا کہنا ہے کے جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہونگے، ہڑتال جاری رہے گی اور ان کا کہنا تھا کہ کرائے میں ساتھ فیصد اضافہ ہونا چاہیے۔ اس ہڑتال کے باعث خطرہ ہے کہ ملک بھر میں آئل کی سپلائی بری طرح متاثر ہو گی اور پیٹرول پمپس، پاور پلانٹس اور نیٹو کی سپلائی پر بھی اثرات ہونگے۔کراچی شہر میں زیادہ تر پیٹرول پمپس پر پیٹرول ختم ہو چکا ہے اور جہاں نہیں ہوا،وہاں لمبی قطاریں لگی ہو ئی ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.