تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

عراق کا غلام اسحاق انسٹیٹوٹ کے ساتھ اشتراک عمل کا عندیہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…عراق نے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ کے ساتھ مشترکہ تعلیمی و تحقیقی منصوبے شروع کرنے کی پیش کش کی ہے ۔پاکستان میں متعین عراقی سفیر رشدی محمود راشد نے جی آئی کے صوابی کا دورہ کیا۔ انسٹی ٹیوٹ کے ریکٹر ڈاکٹر جہانگیر بشر نے معزز مہمانوں کو جی آئی کے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ عراقی سفیر نے جی آئی کے اور بغداد یونیورسٹی کے درمیان مشترکہ تعلیمی اور تحقیقی منصوبے شروع کرنے میں دل چسپی کا اظہار کیا۔ رشدی محمود راشد کا کہنا تھا کہ طویل خانہ جنگی کی وجہ سے عراق میں تعلیم سمیت راستے کے تمام شعبے متاثر ہوئے تھے تاہم امن کی بحالی کے بعد تعلیم کا شعبہ ترقی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ منصوبوں سے دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.