تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

12 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے ،پروفیسر عبد الغفور

جنگ نیوز -
کراچی…جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر غفوراحمدکا کہنا ہے کہ12 مئی ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے ،اس لئے12مئی کو قومی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں جماعت اسلامی کے مرکز ادارہ نور حق میں امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی ۔ پروفیسر غفور احمد کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ عام ہے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں حکومت ناکام ہوگئی ہے ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی اس وقت تک کراچی میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان قائم کرنے کے حوالے وفاقی و صوبائی وزارات داخلہ کی کارکردگی مایوس کن ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.