تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

مذاکرات ناکام،کراچی میں پٹرول کابحران شدت اختیارکرگیا

جنگ نیوز -
کراچی…آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن اور او سی اے کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں جس کے بعد کراچی میں پٹرول کابحران شدت اختیارکرگیا ہے، شہرکے متعددپٹرول پمپس بند ہو گئے اور شہریوں کوشدیدمشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں نے غیرضروری سفرترک کردیاہے۔پٹرول نہ ہونے سے موٹرسائیکل سوارسڑک پر کھڑے ہونے پرمجبور ہو گئے ہیں۔آئل ٹینکرزکی ہڑتال کے باعث اندرون ملک پٹرول کی فراہمی بھی معطل ہے۔جنرل سیکریٹری آئل ٹینکر ایسو سی ایشن نے کہا ہے کہ کسی حتمی فیصلہ نہ ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی،اوگرا تیل ترسیل کیلئے کرایوں میں اضافے پرفیصلہ نہیں کر سکی ہے۔دوسری جانب صورت حال پر گورنر سندھ داکٹر وشرت العباد خان نے نوٹس لیتے ہو ئے متعلقہ حکام معاملات کے فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.