تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

دہشت گردوں کے کیخلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے جائے گی، رحمن ملک

جنگ نیوز -
کراچی…وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک او ر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بدھ کی شام ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو کا تعزیتی دورہ کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار و اراکین رابطہ کمیٹی کنور خالد یونس ، شاہد لطیف ،اشفاق منگی ،سیف یار خان ،وسیم آفتا ب، ڈاکٹر صغیر ،یوسف شاہوانی ، گلفراز خان خٹک کے علاوہ حق پرست سینٹر بابر غوری ، صوبائی وزیر عادل صدیقی بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں رحمن ملک نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار و اراکین رابطہ کمیٹی سے گزشتہ دنوں کراچی میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں شہیدہونیوالے ایم کیوایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے رکن فاروق بیگ اور سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی لیاقت قریشی کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس افسوناک واقعہ پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور ایم کیوایم کے تمام کارکنان سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ۔انہوں نے ایم کیوایم کے شہدا ء کے مغفرت اور ان کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔اس موقع پر میڈیا سے مختصر اً گفتگو کرتے ہوئے حمن ملک نے ایم کیوایم کے رہنماؤں لیاقت قریشی شہید اور فاروق بیگ شہیدکے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے رہنماؤں کی شہادت پروہ الطاف حسین اورایم کیوایم کے تمام دوستوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ سازشی عناصرکراچی کاامن تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن حکومت اتحادیوں کے تعاون سے اس سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیگی۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ اب کراچی میں کوئی لیاقت قریشی یافاروق بیگ شہیدکیاجائے،جولوگ یہ تاثردے رہے ہیں کہ وہ پاورفل ہیں انہیں بتادیناچاہتے ہیں کہ حکومت پاورفل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک دشمن مفادپرست عناصرکسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتے ہوں وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے خون کسی کا بھی بہے وہ ہمارے لئے انتہائی تکلیف دہ ہے ۔انہوں نے ایم کیوایم کے تعاون پرشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں بے گناہ شہریوں کے قتل پرکوئی انسان دوست خاموش نہیں رہ سکتا۔ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصرکاتعلق کسی بھی جماعت سے ہوان کے خلاف بلاامتیازکارروائی کی جائیگی ۔بعدازا ں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار و اراکین رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کا نائن زیرو کا تعزیتی دورہ کرنے پران کا شکریہ ادا کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.