29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
پاکستان نے سی آئی اے اسامہ کی کمپیوٹر فائلز مانگ لیں،امریکی حکام
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... پاکستان نے اسامہ بن لادن کے ایبٹ آباد والے کمپاؤنڈ سے ملنے والی کمپیوٹر فائلز امریکی سی آئی اے سے مانگ لی ہیں۔امریکی سی آئی اے کے ایک ذریعے نے بتایا کہ پاکستان نے اسامہ کے گھر سے ملنے والی کمپیوٹڑ فائلز کا مکمل سیٹ مانگا ہے تاہم اس بات کا امکان ہے کہ امریکا یہ درخواست مسترد کردے گا۔نیشنل سیکیورٹی نیوز سروس کے مطابق کمپیوٹر فائلز سے پتا چلا ہے کہ اسامہ بن لادن کے پاس ایسے وسائل تھے کہ ان کے پاکستانی ،سعودی اور امارات کے متعدد موجودہ اور سابقہ انٹیلی جنس اور فوجی افسروں سے روابط تھے۔سعودی انٹیلی جنس ایجنسی کے ذرائع کے مطابق صدر اوباما نے اقتدار سنبھالتے ہی پاکستان کے ساتھ انٹیلی جنس کے تبادلے کو محدود کرنے کا حکم دیا تھا۔