تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

اسامہ کے مارے جانے کی اطلاع کیساتھ ہی کمپیوٹر ہیکرز بھی سرگرم

جنگ نیوز -
سان فرانسسکو ... اسامہ بن لادن کے مارے جانے کی اطلاع کے ساتھ ہی کمپیوٹر ہیکرز بھی سرگرم ہوگئے ۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایک کمپیوٹر اینٹی وائرس سوفٹ ویئر بنانے والی کمپنی کے سربراہ میکو ہیپونین نے کہا ہے کہ فیس بک اور ای میل سروس استعمال کرنے والوں کو ایسی ای میلز موصول ہورہی ہیں جن میں کوئی لنک بھیجا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس لنک کے ذریعے اسامہ کو ہلاک کرنے کے مکمل آپریشن کی وڈیو دیکھی جاسکتی ہے۔ جیسے ہی اس لنک کو کھولا جاتاہے تو ہیکرز اس لنک کے ذریعے اس ای میل اکاؤنٹ پر مکمل دسترس حاصل کرلیتے ہیں اور ہیکرز اس ای میل اکاؤنٹ کو اس وائرس کے پھیلانے میں استعمال کررہے ہیں ۔میکو ہیپونین نے کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کو ایسی کسی بھی ای میل یا لنک کو کھولنے سے منع کیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.