29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
حیدرآباد: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکان دار جاں بحق،دوسرا زخمی
جنگ نیوز -
حیدرآباد: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکان دار جاں بحق،دوسرا زخمی
جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی مارا گیا،دوفرار ہونے میں کامیاب
حیدرآباد…حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک دکان دار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، جبکہ دکان دار کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا۔ایس پی او لطیف آباد ایوب درانی کے مطابق تین مسلح ڈاکوؤں نے عبدالحمید نامی شخص کی دکان میں داخل ہوکر لوٹ مار کی کوشش کی اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے دو دکان داروں کو زخمی کردیا۔دکان کے مالک کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا ۔ جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں دکانداروں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا جہاں زاہد نامی دکان دار دم توڑ گیا ، دوسرے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کے قبضے سے پستول اور لوٹی ہوئی رقم برآمد ہوئی ہے۔ مذکورہ دکان میں ڈکیتی کی یہ چوتھی واردات تھی۔ واقعے کے بعد پولیس نے فرار ہونے والے دیگر دو ڈاکوؤٴں کی تلاش شروع کردی ہے۔