29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
اسامہ کے خلاف آپریشن کے کوڈورڈ پر امریکی قبائلی ناراض
جنگ نیوز -
اسامہ کے خلاف آپریشن کے کوڈورڈ پر امریکی قبائلی ناراض
واشنگٹن…اسامہ کے خلاف آپریشن کا کوڈورڈ”جیرونیمو“ رکھنے پر امریکی قبائلی ناراض ہیں اور انھوں نے امریکی صدر اوباما سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔اوکلا ہوما کے فورٹ سل اپاچی قبائل کے چیئرمین جیف ہاؤزر نے امریکی صدر اوباما کو خط لکھا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ اسامہ کو اپاچی قبیلے کے جنگجو رہنما جیرونیمو یا کسی اور قبائلی سے نسبت دینا ان قبائل اور تمام مقامی امریکیوں کے لیے ہتک آمیز اور انتہائی دکھ کی بات ہے۔انھوں نے صدراوباما سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر باضابطہ معافی مانگیں۔امریکی سینیٹ کی کمیٹی( برائے امور ہند)کے جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں اس مسئلے کا جائزہ لیا جائے گا۔تاہم امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے اب تک تصدیق نہیں کی ہے کہ اسامہ آپریشن میں کوڈ ورڈ جیرونیمو استعمال کیا گیا تھا۔