29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ایبٹ آباد آپریشن میں مارے گئے تین افراد کی تصاویر منظر عام پر
جنگ نیوز -
ایبٹ آباد ... ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کے مارے جانے کی کارروائی سے متعلق تصاویر سامنے آئی ہیں ۔ واقعے کے بعد پاکستانی سیکیورٹی اہل کار کی کھینچی گئی تصاویر میں دو نامعلوم افراد نظر آرہے ہیں جن کے منہ کان اور ناک سے خون بہہ رہا ہے، لاش کے آس پاس خون پڑا ہوا ہے تاہم کوئی ہتھیار موجود نہیں۔ایک شخص پاکستانی لباس میں ہے جب کہ دوسرے نے ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان میں سے کوئی شخص اسامہ بن لادن جیسا نہیں۔وائٹ ہاؤس نے اسامہ کی تصاویر جاری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ تصاویر میں کارروائی کے دوران تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ بھی دکھایا گیا ہے۔