تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

چودھری شجاعت قومی مفاد کی سیاست کرتے ہیں،ق لیگ فرانس

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ… پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی بصیرت نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک محب وطن اور منجھے ہوئے سیاست دان میں جوذاتی اناپرستی کی بجائے ملک و قوم کے مفاد کی سیاست کرتے ہیں ۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس کے کوآرڈینیٹر و صدر چوہدری شاھین اختر نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے بہتر مفاد اور ملکی صورتحال کے پیش نظر چوہدری شجاعت حسین نے جو فیصلہ کیا ہے ہم نہ صرف اسکی بھرپور حمایت اور تائید کرتے ہیں بلکہ انہیں اس جرات مندانہ فیصلے پر مبارک باد دیتے ہیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے چوہدری پرویز الہٰی، چوہدری وجاہت حسین اور شیخ وقاص کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر مبارک باد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ چوہدری وجاہت حسین اورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.