29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
مشرق وسطیٰ میں تحریکیں،9/11سے بڑا بحران ہیں، برطانیہ
جنگ نیوز -
لندن …برطانوی سیکرٹری خارجہ ولیم ہیگ کاکہناہے کہ مشرق وسطیٰ میں حکومت مخالف تحریکوں کااثر،موجود ہ بحران اور نائن الیون کے واقعے کے بعد کے بحران سے بڑا ہے۔لندن کے پرتعیش مینشن ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر کاکہناتھا سال2011 نے ایسے واقعات دیکھے ہیں جو تاریخ بدل دیں گے۔جنوبی افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں جموریت نواز تحریکیں جو ابھی ابتدائی درجے پر ہیں،جو ان کے خیال میں21 ویں صدی میں گہرا اثر رکھتی ہیں اور ان کے سامنے2008 کا معاشہ بحران بھی کم اثر ہوجائے۔سابق صدرحسنی مبارک کے عہدہ چھوڑنے کے بعد برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون وہ پہلے یورپی حکمران ہیں جنھوں نے مصر کادورہ کیا تھا۔