15 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:50
لاہور: ون ویلنگ کرنیوالوں کو بچاتے ہوئے مسافر بس فٹ پاتھ پر چڑھ گئی
جنگ نیوز -
لاہور: ون ویلنگ کرنیوالوں کو بچاتے ہوئے مسافر بس فٹ پاتھ پر چڑھ گئی
لاہور…لاہور میں ون ویلنگ کرتے موٹر سائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے مسافر بس فٹ پاتھ پر چڑھ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔چونگی امرسدھو کی طرف جانے والی مسافر بس کلمہ چوک پہنچی تھی کہ اس دوران اس کے آگے چلنے والے موٹر سائیکل سواروں نے ون ویلنگ شروع کر دی،موٹرسائیکل سواروں کو بچانے کی کوشش میں بس بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس سے دو بس مسافر معمولی زخمی ہو گئے،واقعے کے بعد بس کو دھکے لگا کر سڑک پر لانا پڑا۔