15 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:50
پاکستان کواقتصادی اورسیکیورٹی کے چیلنجزکاسامناہے ،سعیدہ وارثی
جنگ نیوز -
لندن ... برطانیہ کی خاتون مسلم وزیر سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ پاکستان کواقتصادی اورسیکیورٹی کے چیلنجزکاسامناہے اور برطانیہ جلد پاکستان کاسب سے بڑاڈونرملک بن جائیگا۔سعیدہ وارثی نے یہ بات لندن میں یوم پاکستان کے سلسلے میں تقریب سے خطاب میں کہی۔ جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔وارثی کا کہناتھاکہ دوست ملک کی حیثیت سے برطانیہ پاکستان پر سوال بھی اٹھاسکتاہے۔برمنگھم واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے مسلم وزیر نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کوتعاون اورتحفظ کی ضرورت ہے اور برمنگھم میں جان کی قربانی دینے والے پاکستانی نژاد نوجوانوں کو خراج عقیدت مقتول ہارون کے والد طارق جہاں نے مسلمانوں اور پاکستان کی نمائندگی کی اور ان کے جذبے پر پوری قوم فخرمحسوس کررہی ہے۔