15 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:50
پاکستان نے چین کو اسٹیلتھ ہیلی کاپٹر تک رسائی دی تھی،برطانوی اخبار کادعویٰ
جنگ نیوز -
لندن ... برطانوی اخبار کے نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے چین کو ایبٹ آباد آپریشن میں تباہ ہونے والے امریکی اسٹیلتھ ہیلی کاپٹر تک رسائی دی، برطانوی جریدے کے مطابق اسٹیلتھ ہیلے کاپٹر اسامہ بن لادن کے خلاف کئے گئے آپریشن میں ایبٹ آباد میں تباہ ہوا تھا۔ جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے ملبے تک چین کو رسائی دیا اور چینی ماہرین کو اسٹیلتھ ہیلی کاپٹر کے ملبے کے معائنے کی اجازت دی۔جریدے کے مطابق چینی حکام نے ہیلے کاپٹر کی تصاویر اور سیمپلز بھی لئے۔جبکہ جنرل کیانی نے چین کو امریکی ہیلے کاپٹر تک رسائی دینے کی تردید کی ہے۔امریکا نے ہیلی کاپٹر کا ملبہ چین کو نہ دکھانے کی درخواست کی تھی۔