15 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:50
لندن: پاکستانی باشندوں کے قتل میں ملوث ایک اورملزم پرفردجرم عائد
جنگ نیوز -
لندن ... برطانیہ میں تین پاکستانی نژاد برطانوی باشندوں کے قتل میں گرفتار ایک اور ملزم پر فرد جرم عائدکردی گئی۔برمنگھم کے علاقے کنگ نورٹن سے تعلق رکھنے والے 23سالہ ایڈم کنگ کو کل صبح برمنگھم کی مقامی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ ایڈم تیسراملزم ہے جس پرپاکستانی نژاد برطانوی باشندوں کے قتل کے الزام میں فردجرم عائد کی گئی ہے۔اس سے قبل دو ملزمان جوشوا ڈونالڈ اورایک سترہ سالہ نوجوان جس کانام قانونی وجوہات پرظاہرنہیں کی گیا ہے پر بھی فرد جرم لگائی جاچکی ہے۔