تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:50

لاہور میں گھنٹوں بارش، نشیبی علاقے زیر آب،بجلی معطل

جنگ نیوز -


لاہور…لاہور میں گزشتہ 5 گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونا شروع ہو گیا ہے اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لاہور میں سحری کے وقت سے ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو تقریبا پانچ گھنٹوں سے جاری ہے۔۔ کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے ان علاقوں میں پانی کھڑا ہونا شروع ہو گیا ہے جس کے ساتھ ہی واسا کے عملے نے مختلف علاقوں میں اپنی پوزیشن سنبھال لیں۔ بارش کے دوران بہت سے علاقوں کی بجلی بھی معطل ہوگئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں آئندہ بارہ گھنٹوں تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.